۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
یکی از مسیحیان عراق مسلمان شد

حوزه/ عراق کی ایک مسیحی خاتون نے آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی کے دفتر میں حاضر ہو کر دین اسلام قبول کر لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی ایک مسیحی خاتون نے عراقی عالم دین آیت الله شیخ محمد یعقوبی کے دفتر میں حاضر ہو کر دین اسلام قبول کر لیا۔

"سوزی رمزی" نامی اس مسیحی خاتون نے آیت الله شیخ محمد یعقوبی کے دفتر کے سربراہ شیخ مجید العبودی کے سامنے اپنی زبان پر کلمۂ شہادتین جاری کیا اور اسلام محمدی (ص) کو اپنے دین کے طور پر انتخاب کرنے کے بعد اپنا نام "زینب" رکھا ہے۔

شیخ مجید العبودی نے قرآن کریم کا ایک نسخہ اور آیت الله شیخ محمد یعقوبی کی تالیف تفسیر قرآن کریم (النور) اسے ہدیہ کے طور پر پیش کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .